بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے میکنز بنایا جائے، بلڈر اینڈ ڈویلپرز ایسوسی ایشن 

  بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے میکنز بنایا جائے، بلڈر اینڈ ...

  

 لاہور(رپورٹ، میاں اشفاق انجم، تصاویر ایوب بشیر)ایسوسی ایشن آف بلڈراینڈ ڈویلپرز کا تعمیراتی پیکیج اور گھروں کی تعمیر کے لیے ایمسٹی سکیم میں توسیع کا خیر مقد م، ہاؤسنگ سکیم کی منظوری کے لیے رکاوٹیں دور کیں جائیں، گھر بنانے کے لیے کم شرح سو د پر قرضوں کی فراہمی وزیر اعظم کا بڑا اقدام ہے، پرائیویٹ سیکٹر گھروں کی فراہمی میں حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا بلڈراور ڈویلپرز کو مشاورت کا حصہ بنائے، بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے میکنزم بنایا جائے، لاہور بلڈراینڈ ڈویلپرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں طاہر جاوید،صدر شیخ امجد محمود، سینئر نائب ملک زاہد مصطفی، نائب صدر یاسر قاضی، جنرل سیکرٹری عامر فدا، فنانس سیکرٹری عثمان بھٹی کی روزنامہ پاکستان سے گفتگو میں اظہار خیال، چیئرمین میاں طاہر جاوید نے کہا تعمیراتی پیکیج میں 31دسمبر 2021ء تک توسیع کی جائے نجی ہاؤسنگ سیکٹر گھروں کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے بلڈراور ڈویلپرز کے نمائندوں کو مشاورت کا حصہ بنایا جائے، صدر شیخ امجد نے بتایا تعمیرا تی پیکج سے رئیل اسٹیٹ پٹری پر چڑھ گئی ہے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم کی منظوری مسائل پیدا کر رہی ہیں وزیر اعظم کے احکامات پر عمل درآمد وزرائے اعلیٰ کو یقینی بنانا ہو گا سینئر نائب صدر ملک زاہد مصطفی نے کہا بلڈر اور ڈویلپرز تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے، جنرل سیکرٹری عامر فدا نے کہا ہے 5مرلہ گھر کے لیے 5فیز اور 10مرلہ گھر کے لیے 7فیصد شرح سود مقرر کرنا بڑا اقدام ہے پنجاب حکومت ہاؤسنگ سکیم کی منظوری کے لیے ون ونڈو نافذ کرے، نائب صدر یاسر قاضی نے وزیر اعظم کے تعمیر اتی پیکج میں توسیع کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہاؤسنگ سکیم کی منظوری کے لیے آسانیاں فراہم کرنے کی ضرورت ہے، FBRاور NABکا خوف گھروں کی فراہمی میں رکاوٹ بن رہا ہے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی سر پرستی کر کے ملکی معیشت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے فنانس سیکرٹری عثمان بھٹی نے رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز اور بلڈر سب سے زیادہ ریونیو دینے والا شعبہ ہے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج دینے کی ضرورت ہے بیرون ملک سے سرمایہ آئے گا تو ملک خوشحال ہوگا ہم وزیر اعظم کے پیکج میں توسیع کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ 

مزید :

صفحہ آخر -