ای ایف یو لائف نے SAFA   ایوارڈ حاصل کرلیا

ای ایف یو لائف نے SAFA   ایوارڈ حاصل کرلیا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹیڈ، ملک میں لائف انشورنس فراہم کرنے والی نمایاں کمپنی کو 'انشورنس سیکٹر' کی کیٹگری میں، ساؤتھ ایشین فیڈریشن آف آکاؤنٹنٹس(SAFA)  کے طرف سے، بہترین طور پر پیش کی جانے والی سالانہ رپورٹ 2019 کے لئے 'سرٹیفیکیٹ آف میرٹ' سے نوازا گیا ہے۔  ایوارڈز کی تقریب حال ہی میں 23 دسمبر 2020 کو کولمبو میں منعقد ہوئی۔  یہ ایوارڈز جنوبی ایشیاء کے ممالک سے سالانہ رپورٹس سے متعلق شفافیت میں بہتری، احتساب اور گورورننس کی بنیاد پر عطا کئے گئے تھے۔ جناب عباس حسین، کمپنی سیکریٹری، ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹیڈ نے کمپنی کی طرف سے ایوارڈ وصول کیا۔ جنوبی ایشیائی خطے میں اکاؤنٹینسی کی خدمت کے لئے اور اکاؤنٹینسی کی دنیا میں اس کی خاصیت اور برتری کو قائم رکھنے کیلئے، SAFA کا قیام سنہ 1984 میں عمل میں آیا تھا۔ SAFA بہ حیثیت IFAC  نیٹ ورک پارٹنر، جنوبی ایشیاء کے ممالک بنگلہ دیش، بھارت، مالدیپ، نیپال، پاکستان اور سری لنکا، افغانستان سے قومی چارٹرڈ اکاؤنٹینسی اور کاسٹ مینجمنٹ اکاؤنٹینسی کے اداروں کی ممبرشپ رکھنے والے 375,000   سے زائد اکاؤنٹنٹس کی نمائندگی کرتی ہے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -