کراچی:شہر میں سرد ہواؤں  کا زور ٹوٹ گیا

کراچی:شہر میں سرد ہواؤں  کا زور ٹوٹ گیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں سرد ہواؤں کا زور ٹوٹ گیا، درجہ حرارت بڑھ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکوملک میں داخل ہونے والے نئی مغربی ہواؤں کے سسٹم کا کراچی کے موسم پر اثرانداز ہونے کا امکان نہیں ہے۔ آنئدہ 48گھنٹوں میں کراچی میں درجہ حرارت بڑھ کر دوبارہ دو ہندسوں پر آسکتا ہے۔پیرکی صبح کراچی میں درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں کے دوران مطلع سرد اور خشک رہے گاجبکہ شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -