میاں چنوں: چوروں کا چرچ پر دھاوا‘ 2 لاکھ کا سونا لیکر فرار

  میاں چنوں: چوروں کا چرچ پر دھاوا‘ 2 لاکھ کا سونا لیکر فرار

  

محسن وال(نمائندہ پاکستان) تالا توڑ گروپ کے آگے پولیس بے بس ہوگئی،تالا تو ڑ گروپ نے 24گھنٹے میں چوری کی 6وارداتیں کیں،چوروں نے چرچ سے 2 لاکھ روپے مالیت کا سونا بھی چوری کرلیا، تفصیلات کے مطابق  میاں چنوں میں تالا توڑ گروپ عوام کیلئے دہشت کی علامت بن گیا، بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں نے شہریوں کا جینا محال کردیا (بقیہ نمبر43صفحہ5پر)

ہے،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران چوری کی 6بڑی وارداتیں ہوئیں،تالا توڑ گروپ چوروں نے گاؤں 125پندرہ ایل میں کیتھولک چرچ سے 2لاکھ مالیت کا سونااور قیمتی سامان چوری کرلیا،جبکہ تلمبہ روڈ پر ڈرائی فروٹ شاپ کے تالے توڑ کر4لاکھ کی نقدی،ایک لاکھ روپے کے ڈرائی فروٹس،اور گرین فارمیسی کے تالے توڑ کر 40ہزاراور افضل ڈیکوریشن سے نئی کرنسی کے نوٹ اور 50ہزار کی نقدی سمیت دیگر سامان چوری کیا جبکہ تالا توڑ گروپ نے بودلہ ٹاؤن سے کریانہ شاپ سے 10ہزار کی نقدی اور قیمتی سامان لے گئے،جبکہ گاؤں 110پندرہ ایل میں چوروں نے رانا نوید کے ڈیرے سے ایل ای ڈی اور ہزاروں کا قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے،عوامی حلقوں نے فوری اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اُٹھا دیا۔

دھاوا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -