ڈیرہ میں مزید دو نادرا سنٹرز بنانے کا فیصلہ‘ سفارشات ارسال
ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ‘ سٹی رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ملک کے سنگم پر واقع چوک اور پل ڈاٹ کی توسیع کے بعد رابطہ سڑکوں کو دو رویہ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے بارش اور دیگر پانی کی نکاسی کے لئے سڑکوں کے کنارے پر موجود ڈرین کی بحالی بھی شروع کر دی گئیں مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)
نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ پل ڈاٹ کے توسیعی منصوبے کا معائنہ کرتے ہوئے ضروری احکامات جاری کئے. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف اوردیگر افسران بھی موجود تھے. مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ پل ڈاٹ کے توسیعی کام کے دوران ٹریفک اور عوام کے مسائل کا احساس ہے منصوبہ کی بروقت تکمیل کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں پل ڈاٹ کی رابطہ سڑکوں پل ڈاٹ تا چونگی اور ماڈل ٹاؤن روڈ کو دورویہ کیا جائیگا جس سے ٹریفک کا بہاؤ بہتر ہوگا اور عوام کی مشکلات بھی کم ہوں گی روڈ کو پانی سے بچانے کے لیے ڈرین کی بحالی ضروری تھی جس کے لیے اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پل ڈاٹ کوتجاوزات سے پاک کیا جائے گا اور چوک کی خوبصورتی کے لیے کام کیا جائیگا تعمیراتی کام کے بعد پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کام شروع کرے گی۔ ڈیرہ غازی خان میں عوام کی تکلیف کا احساس کرتے ہوئے شہر میں مزید دو نادرا سنٹرز کے قیام اور بند کاؤنٹرز مکمل طور پر فعال کرنے کے لئے سفارشات ارسال کر دی گئیں۔ مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ نادرا سنٹر خیابان سرور کا معا ئنہ کرتے ہوئے اعلی حکام کو سفارشات بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے نادرا سنٹر خیابان سرور ڈیرہ غازی خان میں مرد و خواتین سائلین سے مسائل بھی دریافت کئے۔نادرا سنٹرز میں عوام کی عزت و تکریم کا خیال رکھنے اور کورونا ایس او پیز پر ہرممکن عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف اودیگر موجود تھے. بتایا گیا کہ مرد و خواتین چار بجے صبح نادرا سنٹر پہنچ جاتے ہیں سنٹرز میں عملہ کم ہونے کی وجہ سے صبح کی شفٹ میں چار کاؤنٹرز اور رات کی شفٹ میں چھ کاؤنٹرز بند کرنے پڑتے ہیں تاہم رات گیارہ بجے تک دفتری امور انجام دیے جاتے ہیں ب فارم کی رجسٹریشن کی وجہ سے عوامی رش زیادہ ہے انچارج سنٹر نے بتایا کہ انہیں عوام کی مشکلات کا احساس ہے افرادی قوت کے لیے ہیڈ آفس کو درخواست ارسال کر دی گئی ہے۔ ڈیرہ غازی خان کے پناہ گاہ میں موسم کی شدت کو دیکھتے ہوئے ضروری تبدیلیوں اور کرونا وائرس سے بچنے کے لیے انتظامات کی ہدایات جاری کردی گئیں مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ ٹیچنگ ہسپتال میں قائم پناہ گاہ کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں‘ مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ ٹیچنگ ہسپتال میں پناہ گاہ کا معائنہ کرتے ہوئے بستروں کی صفائی،کورونا وائرس کی ایس او پیز کے مطابق بستروں میں مناسب فاصلہ، ٹھنڈی ہوا روکنے کے لیے پلاسٹک شیٹس لگانے، بیت الخلاء کی صفائی اور داخلی راستوں کو مزید بہتر کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کو اقدامات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ سہولت بازاروں کا اچانک دورہ کیا پھل اور سبزیوں کے معیار کے ساتھ قیمتیں چیک کیں دکانداروں اور خریداری میں مصروف عوام سے معلومات بھی حاصل کی گئیں۔ مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے چوک چورہٹہ ڈیرہ غازی خان میں لنگر خانے کا معائنہ کیا۔ مستحق افراد کے ساتھ کھانا کھاکر معیار چیک کیا لنگر خانہ میں بارہ بجے سے تین بجے تک روزانہ اوسط چھ سو مرد و خواتین کو عزت و تکریم کے ساتھ کھانا مفت فراہم کیا جاتا ہے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز لنگر خانہ میں مستحقین کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانے کے دوران موجود افراد سے معلومات حاصل کرتے ہوئے کھانا کے معیار، عملہ کے رویہ،صفائی اور دیگر انتظامات کے بارے میں استفسار کیا۔ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے بتایا کہ ان کی کمپنی سن کراپ کے زیر انتظام چوک چورہٹہ کے لنگر خانہ میں مرد اور خواتین کے بیٹھنے کے لئے الگ انتظامات کئے گئے ہیں۔ روزانہ کا الگ مینیو بنایا جاتا ہے اور حفظان صحت کے مطابق متوازن غذا تیار کرکے مستحقین کو دی جاتی ہے۔
سفارشات ارسال