حوالہ‘ پنڈی کا غیر قانونی کاروبار‘ 3 ملزموں  کا جسمانی ریمانڈ منظور‘ آج عدالت پیشی

    حوالہ‘ پنڈی کا غیر قانونی کاروبار‘ 3 ملزموں  کا جسمانی ریمانڈ منظور‘ آج ...

  

 ملتان (خصوصی رپو رٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تین ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت(بقیہ نمبر40صفحہ5پر)

 میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان جلیل، سلیم اور ذیشان کے خلاف حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کام کرنے کی اطلاع ملی جس پر ریڈ کیا گیا ملزمان نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے میں ایک منی ایکسچینج بنا رکھی تھی  جس میں ملزمان حوالہ ہنڈی کا کام کر رہے تھے اس غیر قانونی اقدام کے بارے میں ملزمان سے سوالات کیے گئے جنہوں نے بتایا کہ ان کا ایک بھائی اور رشتے دار سعودی عرب اور دبئی میں کام کرتے ہیں جن کا کاروبار وہ پاکستان میں چلا رہے ہیں۔ ملزمان سے لاکھوں روپے کی کرنسی اور الیکٹرونکس اشیا بھی قبضے سے برآمد کی گئی ان سے تفتیش اور برآمدگی ہونی باقی ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے تاہم ملزمان کو آج دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔

پیشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -