ضلع وہاڑی: 376 بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل‘ اقدامات مزید تیز
وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ بھٹہ جات کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے پر ضلع وہاڑی ملتان ڈویژن میں سرفہرست(بقیہ نمبر48صفحہ5پر)
ہے ضلع وہاڑی میں کل412بھٹہ جات ہیں جن میں سے 376بھٹہ جات زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہو چکے ہیں مزید 04بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی جاری ہے ضلع وہاڑی میں کل 32بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہونا باقی ہیں تحصیل میلسی میں کل 101بھٹو ں میں سے 16،تحصیل بوریوالا میں 161میں سے 10اور تحصیل وہاڑی میں 150بھٹوں میں سے 6بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہونا باقی ہیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مزید کہا کہ بھٹہ مالکان باقی رہ جانیوالے بھٹہ جات کو جلد اجلد زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کریں انسداد سموگ کی روک تھام اولین ترجیح ہے سموگ انسانی زندگیوں کیلئے انتہائی خطرناک ہے انسانی زندگیوں کو صاف ستھرا اور پاکیزہ ماحول کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے جس کیلئے حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ہرممکن اقداما ت اٹھائے جارہے ہیں۔
زگ زیگ ٹیکنالوجی