وزیراعلیٰ کا ضیاء الحق سرحدی سے اظہار تعزیت
پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ممتاز ادیب اور کالم نگار ضیاء الحق سرحدی کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔