سردی، دھند، جنوبی پنجاب میں زندگی جام، گیس لوڈشیڈنگ ڈبل، چولہے بند، شہریوں کا احتجاج 

سردی، دھند، جنوبی پنجاب میں زندگی جام، گیس لوڈشیڈنگ ڈبل، چولہے بند، شہریوں ...

  

 ملتان‘ بہاولپور‘ حاصل پور‘ کوٹ ادو‘ سمہ سٹہ‘ نور پور نورنگا‘ چوک سرور شہید‘ ٹھٹھہ صادق آباد (سپیشل رپورٹر‘ بیورو رپورٹ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان‘ تحصیل رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے میدانی علاقوں میں بارشوں کو امکان ہے، محکمہ موسمیات نے آج سے کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارشوں کی نوید سنا دی۔اس ضمن میں محکمہ موسمیات کی جاری کردہ پیشگوئی کے مطابق ملتان سمت جنوبی پنجاب (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

کے میدانی علاقوں میں آج سے بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں آج ہلکی بارش ہوگی جبکہ جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی آج سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بہاول پورمیں گذشتہ روز سردی اپنے جوبن پررہی اور سارادن شہرمیں دھندنے ڈیرے ڈالے رکھے  شدیدسردی نے گذشتہ 30 سال کے ریکارڈ بھی توڑ دیئے ہیں بہاول پورمیں کم سے کم درجہ حرارت 8 سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 12 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا نیٹ رپورٹ کے مطابق اگلے ہفتہ شدیدسردی کی لہرآنے کاامکان ہے اوربہاول پورمیں درجہ حرارت 4 سینٹی گریڈ تک گرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ملک بھر کے دیگر حصوں کی طرح گوٹھ محراب، مسافر خانہ، نورپورنورنگا، گلن ہٹی اور دیگر علاقوں میں بھی دھند کا راج قائم ہوگیا۔ صبح سویرے مسافرخانہ اور گردو نواح کے دیہاتوں سے روزگار کے سلسلہ میں شہر جانے والے لوگوں کو مسائل کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔دیہی علاقوں سے شہر میں سبزیوں، پھلوں، دودھ اور دیگر اجناس کی ترسیل میں بھی رکاوٹ پیش آرہی ہے۔سڑکوں پر دھند کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور حادثات معمول بن چکے ہیں۔جبکہ دوسری طرف ٹریفک انتظامیہ نے لوگوں کو دھند کے دوران بلا ضرورت سفر سے اجتناب کرنے اور ضرور ت پڑنے پر فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔ حاصل پور میں دھند کا راج ہے شہر اور گرد و نواح میں رات سے شدید دھند رہی‘ دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہوگئی‘ شہری دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں، انچارج چوکی پٹرولنگ پولیس 82موڑ حاصل پور محمد سلمان جاوید نے کہا شہری دھند کے باعث گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں، انچارج پٹرولنگ پولیس محمد سلمان جاوید نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر کرنے سے پرہیز کریں۔ سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی کوٹ ادو کے گنجان آباد علاقے ریلوے لائن پار کی آبادی بخاری روڈ،سینما روڈ،محلہ غریب آباد،وارڈ نمبر14/E،ضیاء کالونی،ٹبہ کربلا،محلہ نورے والا،محلہ گانمن والا،محلہ نیازی والا ویگرلائن پار علاقوں سمیت شہری علاقوں محلہ موچی والا،قریشی ٹاؤن،وارڈ نمبر1نزد بس اڈہ میں سوئی گیس کا پریشر انتہائی کم ہو گیا ہے جسکی وجہ سے گھریلو خواتین کو کھانا پکانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے،دوسری طرف رات کے اوقات 9بجے سے7بجے صبح تک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے علاوہ شہری علاقوں بستی سندھی، محلہ موچی والا،قریشی ٹاؤن،وارڈ نمبر1نزد بس اڈہ میں دن کے اوقات میں بھی لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی ہے،مذکورہ ٹائم میں سوئی گیس نہ ہونے پرخواتین کو کھانا بنانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے جبکہ صبح کے وقت سوئی گیس نہ ہونے سے سرکاری ونجی ملازمین بغیر ناشتہ کئے جانے پر مجبور ہو گئے ہیں،صارفین نے محکمہ سوئی گیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے فوری طور پر لوڈ شیڈنگ ختم اور پریشر بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مری، سوات، ایبٹ آباد، ناران، کاغان،گلگت بلتستان  آزاد کشمیر سمیت بالائی علاقوں میں روز بہ روز سردی بڑھنے کی وجہ سے پنجاب میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے،کوٹ ادوسمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے اور گزشتہ روز سے یخ بستہ خشک ہوائیں چل رہی ہیں جسکی وجہ سے گرم کپڑوں سوپ‘ خشک میوہ جات کا استعمال بڑھ گیا ہے جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی ہیٹر زکا استعمال بڑھ گیا ہے، گیس پریشراور بعض علاقوں میں عدم دستیابی سے شہری متبادل ایندھن کے طور پر لکڑی اور کوئلہ کا استعمال کر رہے ہیں،لکڑی اور کوئلہ کی طلب بڑھتے ہی دکانداروں نے گزشتہ سال کے مقابلہ میں لکڑی اور کوئلہ کی قیمتوں میں 25سے30فیصد خود ساختہ اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے شہری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،صارفین کا کہنا ہے کہ ضلعی حکومت اس بات کا فوری نوٹس لے گیس پریشر کی کمی اور ڈرائی فروٹ مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے اور لکڑی،کوئلہ کی قیمتوں کو معمول پر لانے کیلئے اقدامات کرے،دوسری طرف یخ بستہ خشک ہوائیں چلنے سے نزلہ، زکام، کھانسی سمیت دیگرموسمی بیماریوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ صبح سویرے خانقاہ شریف، مسافرخانہ اور گردو نواح کے دیہاتوں سے روزگار کے سلسلہ میں شہر جانے والے لوگوں کو مسائل کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔دیہی علاقوں سے شہر میں سبزیوں، پھلوں، دودھ اور دیگر اجناس کی ترسیل میں بھی رکاوٹ پیش آرہی ہے۔سڑکوں پر دھند کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور حادثات معمول بن چکے ہیں۔جبکہ دوسری طرف ٹریفک انتظامیہ نے لوگوں کو دھند کے دوران بلا ضرورت سفر سے اجتناب کرنے اور ضرور ت پڑنے پر فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔ چوک سرورشہید میں یخ بستہ ہوائیں چلنا شروع ہوگئی ہیں،ایک ہفتہ دھوپ نکلنے کے بعد گزشتہ روز چوک سرورشہید میں دن 12 بجے اچانک یخ بستہ تیز ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں، اور باد ل چھاگئے اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ لوگ سارادن سردی سے ٹھٹھرتے رہے۔ سردی کی وجہ سے بازاروں میں رش بھی کم رہا۔ ٹھٹھہ صادق آباد نواح کے علاقوں میں شدید دھند چھائی رہی، گزشتہ روز ٹھٹھہ صادق آباد پل 14،پل پنجو پل 132 رحیما چوک،علی شیر واہن نواح کے علاقوں میں شدید دھند چھائی رہی شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہونے سے ٹریفک روانی متاثر ہوئی، جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

دھند / بارش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -