ٹھٹھہ صادق آباد: سٹوڈنٹس کیلئے انٹر  میڈیٹ کمبائنڈ امتحانی سنٹر قائم‘ سماجی  حلقوں کا خوشی کا اظہار‘ مٹھائی بھی تقسیم

ٹھٹھہ صادق آباد: سٹوڈنٹس کیلئے انٹر  میڈیٹ کمبائنڈ امتحانی سنٹر قائم‘ ...

  

ٹھٹھہ صادق آباد(نمائندہ پاکستان) ٹھٹھہ صادق آباد ونواح کے انٹرمیڈیٹ کے طلبا وطالبات کے لیے قریبی امتحانی سنٹر نہ ہونے کے باعث 25 سے 30 کلومیٹر دور طلبا وطالبات کا امتحانی سنٹر جہانیاں گرلز اینڈ بوائز ڈگری (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

کالج جہانیاں میں بنادیا جاتا تھا جس کے باعث طلبا وطالبات کو شدید سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، ٹھٹھہ صادق آباد نواح کے طلبا وطالبات کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی بورڈ ملتان کی طرف سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چک نمبر 135 دس آر قدیم میں انٹرمیڈیٹ کے طلبا وطالبات کے لیے کمبائنڈ امتحانی سنٹر قائم کردیا گیا ہے، جس کے باعث ٹھٹھہ صادق آباد نواح کے طلبا وطالبات والدین میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چک نمبر 135 قدیم میں امتحانی سنٹر قائم ہونے کی خوشی میں سماجی شخصیت رانا اسلم ندیم دیگر شخصیات کی طرف سے مٹھائی بھی تقسیم کی گئی،جبکہ سیاسی وسماجی عوامی شخصیات نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے بورڈ حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مٹھائی تقسیم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -