سعودی شہزادہ خالد بن الفیصل سپردخاک
ریاض(آئی این پی) سعودی شاہی خاندان کے شہزادے خالد بن فیصل رضائے الہی سے انتقال کرگئے۔سعودی خبر رساں ادارے کی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی شاہی خاندان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بانی مملکت کے نواسے اور اہم شخصیت شہزادہ خالد بن فیصل کا انتقال اتوار کے روز ہوا جبکہ ان کا نماز جنازہ پیر کو ادا کی گئی گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزادہ خالد بن فیصل مختلف محکموں میں ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں جبکہ بانی مملکت کے سگے بھائی سعد الال کے پرپوتے ہیں۔سعد الال بن عبدالرحمن السعود شاہی خاندان کی ایک معروف شاخ ہیں۔خالد بن فیصل شاہ عبدالعزیز کی بیٹی شہزادی سارہ کے صاحبزادے تھے۔
خالد بن الفیصل