حکومتی پالیسیوں سے خوشحالی کا نیا دور شروع  عوام کو ریلیف ملے گا‘ عون حمید ڈوگر

  حکومتی پالیسیوں سے خوشحالی کا نیا دور شروع  عوام کو ریلیف ملے گا‘ عون حمید ...

  

 شاہجمال(نمائندہ پاکستان) گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد خوشحالی کا نیا دور شروع ہونے جارہا ہے پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔ایم پی اے حلقہ پی (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

پی 276اور پارلیمانی سیکرٹری برائے لٹریسی سردار عون حمید ڈوگر نے ضلعی راہنما تحریک انصاف مہر غلام نبی جانگلہ اور تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے سابق چیئرمین یوسی شاہجمال مہر غلام علی شہزاد کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحادچوں چوں  کا مربہ ہے اورسب اپنے اپنے مفادات کے اسیر ہیں عوام سے ان کو کوئی سروکار نہیں اس لئیے عوام سمجھ چکے ہیں اس لئیے ان کی طرف توجہ نہ دیکر ان کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے عمران خان کی قیادت میں ملک بتدریج ترقی کی طرف گامزن ہے ڈالر کا ریٹ کم ہورہا ہے گرے لسٹ سے پاکستان کے اخراج کے بعد خوشحالی کا آغاز ہوگا کیونکہ گرے لسٹ سے خارج ہونے کے بعد ڈالر کا ریٹ انتہائی کم ہوگا جس سے معیشت مضبوط اور ضروریاتِ زندگی کی اشیا کے ریٹ کم ہو جائیں گے مزید برآں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسیوں کی بدولت گنے کے ریٹ اعلان کردہ قیمت 178روپے من کی بجائے اڑھائی سو روپے من تک ہو چکا ہے جس سے زراعت سے وابستہ ستر فیصد آبادی بلاشبہ خوشحال ہو رہی ہے آمدہ دوسالوں میں ریکارڈ ترقی ہو گی آخر میں انہوں نے پریس کلب شاہجمال کے تمام نو منتخب عہدیداران اور ممبران کو مبارکباددی اس موقع پر ملک سلیم بھا بھہ،امتیاز خان بلوچ،ارشد شفیع شاہ,ملک راشد ندیم کھلنگ سابق چیئرمین یوسی احمد موہانہ، عمران عطا،رانا الیاس فرحت،سلیم عاربی،راشد عبدالقادر،انجینئر خضر حیات،سردار عاشق،شاہ رحمان حفیظ الرحمان،چوہدری عبدالغفار و دیگر موجود تھے۔

عون حمید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -