3 افراد کا نوجوان پر تشدد‘ باندھ کر سرکے  بال اور مونچھوں کا صفایا‘ مقدمہ درج

3 افراد کا نوجوان پر تشدد‘ باندھ کر سرکے  بال اور مونچھوں کا صفایا‘ مقدمہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حاصل پور(نامہ نگار)نوجوان کے سر کے بال اور مونچھیں زبردستی کاٹ دی گئیں اور موبائل فون سے ویڈیو بنا لی نواحی گاؤں 17//F.W کے رہائشی محمدارشد نے پولیس کو(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)
 درخواست دی ہے کہ وہ موٹرسائیکل پر سوار ہو کر گھر جا رہا تھاکہ راستہ میں مشتاق، بلال، عمران نے زبردستی پکڑ کر اشرف کی حویلی میں لے جا کر باندھا اور وہاں پر عمران نے اس کے سر کے بال اور مونچھیں کاٹ دی اور اس کی موبائل فون پر ویڈیو بنائی اور مزحمت کرنے پر تشدد بھی کیا پولیس نے 342/506 مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پٹرولنگ پولیس پل پھٹیاں والہ انچارج محمود رضا نے ناکہ بندی کے دوران موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے والے محمد وسیم کو پکڑ لیا‘اتحاد ٹریڈنگ کمپنی کا سیلز مین محمدآصف سگریٹ وغیرہ فروخت کر کے واپس حاصل پور آرہاتھاکہ چک 151مراد کے قریب دونامعلوم موٹرسائیکل سوار نے اسلحہ کی نوک پر روک لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے کر اس سے نقدی تقریبا ایک لاکھ 65ہزار روپے زبردستی چھین کر فرار ہو گئے محمد افضل 63فتح کے رہائشی مال ومویشیاں سے بکریاں بکری وغیرہ مالیتی 50,000 روپے محمدریحان بستی 65فتح کالونی کے رہائشی کے بھی 4بکرے نامعلوم چور لے گئے۔
تشدد