کرم پور: بنیادی مرکز صحت پر نشئیوں کا قبضہ  بلڈنگ میٹریل چوری‘ انتظامیہ خاموش تماشائی

کرم پور: بنیادی مرکز صحت پر نشئیوں کا قبضہ  بلڈنگ میٹریل چوری‘ انتظامیہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کرم پور (نمائندہ پاکستان) ڈپٹی کمشنر وہاڑی کو شہریوں کی طرف سے درخواستیں دینے کے باوجود بنیادی مرکزصحت سے دروازے،کھڑکیاں اور دیگر سامان چوری کرنے(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)
 والوں کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہو سکی۔سب سے پہلے نشئیوں نے عمارت کو اپنی آہ جگاہ بنایااور پھر آہستہ آہستہ بلڈنگ کا سامان اٹھا کر بیچنا شروع کر دیا۔اب بنیادی مرکز صحت کی بلڈنگ ڈھانچہ بن چکی ہے۔ تفصیل کے مطابق کرم پور کے شہریوں،صحافیوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی کو درخواستیں دیں کہ پرانا بنیادی مرکز صحت کی بلڈنگ خالی پڑی ہے۔بلڈنگ میں ڈاکٹر کی کوٹھی اور دیگر سات کواٹر بھی شامل ہیں۔اس بلڈنگ میں نشئیوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔آپ اس بلڈنگ کو کسی محکمے کے سپرد کیا جائے یا یہاں پر ایک چوکیدار تعنیات کیا جائے۔جس پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے درخواست چیف آفیسر ہیلتھ وہاڑی کو بجھوا دی۔جنہوں نے دپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میلسی کو بجھوا دی۔جنہوں نے رپورٹ بنا کر ڈپٹی کمشنر آفس جمع کرادی تھی۔لیکن 3/4ماہ گزر چکے ہیں کوئی کاروائی نہ ہوسکی جب کہ بنیادی مر کز صحت کی بلڈنگ سے دروازے،کھڑکیاں،اور دیگر سامان غائب ہو نا شروع ہو گیا تھا۔اب جبکہ ڈاکٹر کی کوٹھی اور دیگر سات کواٹر اور بنیادی مرکز صحت کی بلڈنگ سے تمام دروازے کھڑکیاں،واش روم کی ٹوٹیاں اور دیگر سفید پوش لوگ سامان چوری کرکے لے جا چکے ہیں۔جس سے حکومت کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے اب جبکہ سپورٹس گراؤنڈ،گرلز کالج جس کا ابھی تک افتتاح بھی نہیں ہوا ہے۔  ان سے بھی سامان چوری ہو رہا ہے۔اور نشئیوں کی آماجگاہ بن چکی ہے نشئیوں نے ڈیرہ ڈال رکھے ہیں۔عوامی سماجی حلقوں شہریوں،نے وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر ملتان،ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ چوری شدہ سامان برآمد کیا جائے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کی جائے۔
خاموش تماشائی