ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ کی ڈپٹی کمشنر  سے ملاقات‘ ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ کی ڈپٹی کمشنر  سے ملاقات‘ ترقیاتی منصوبوں پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید سے ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت(بقیہ نمبر49صفحہ7پر)
 کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہاکہ لڈن اور ماچھیوال میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے کوشاں ہیں جس کیلئے سرکاری مشینری متحرک ہوکر اپنا کام کر رہی ہے انہوں نے مزید کہاکہ ترقیاتی کام مکمل ہونے سے عوام کی مشکلات کم ہوں گی اور انکا معیار زندگی بہتر ہوگا ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ نے اس موقع پر کہاکہ حکومت پنجاب کے طرف سے جاری کر دہ فنڈز سے ترقیاتی کام کروا کے عوام سے کئے وعدے پورے کئے جا رہے ہیں ترقیاتی کام مقررہ مدت میں کروا کے عوام کے سامنے سرخرو ہوں گے۔
تبادلہ خیال