کھیلوں کے فروغ اور سہولیات دینے کیلئے کوشاں ہیں، شوکت علی یوسفزئی 

کھیلوں کے فروغ اور سہولیات دینے کیلئے کوشاں ہیں، شوکت علی یوسفزئی 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر محنت شوکت یوسف زئی نے کہا  ہے کہ موجودہ حکومت صوبے کے تمام اضلاع میں کھیلوں کے فروغ اور سہولیات  دینے  کے لیے کوشاں  ہے۔انہوں نے کہا کہ شانگلہ میں بہت جلد کھیلوں کا میدان تعمیر کیا جائے گا  انہوں نے کہا کہ شانگلہ میں بہت زبردست ٹیلنٹ موجود ہے  اور حکومت سہولیات دے کر اس ٹیلنٹ کو قومی سطح پر پر اجاگر کرنے میں  مددگار ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شانگلہ شنگ میں ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتام  پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے سینئر نائب صدر سدید الرحمان۱ ضلعی صدر وقار احمد خان،  ریاض احمد خان  اورگوہر خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو کھیلوں پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدان ہونے سے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کرپشن بچانے کے لیے  عوام کو گمراہ کر رہی ہے حکومت نے کسی بھی جلسے کی قانونی اجازت نہیں دی  ہمیں عوام کی جان و مال عزیز ہے لیکن پی ڈی ایم، عوام کی جان مال سے کھیلنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت اپوزیشن کی جماعتوں میں لیڈرشپ کا بہت بڑا فقدان ہے پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں بند گلی میں آ کر کھڑی ہوگئی ہیں ان کے پاس اس سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے اندر آ کر بات کریں  انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ایک مہینہ نہیں بلکہ ساری زندگی بھی دھرنا  دے وزیر اعظم عمران خان مستعفی نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ عوام تحریک انصاف اور عمران خان سے محبت کرتی ہے پیسوں کے زور پر سیاست کرنے والوں کا بوریا بستر گول ہو رہا ہے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ان شاء اللہ تعالی شانگلہ کو ترقی دے کر مثالی ضلع بنائیں گے تا کہ غربت جہالت اور پسماندگی کا خاتمہ ہو سکے  انہوں نے کہا کہ جو لوگ شانگلہ کو پسماندہ رکھنے کے ذمہ دار  ہیں عوام خود ان کا محاسبہ کریں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلی محمود خان کی خواہش ہے کہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں اور ان کے بہتر مستقبل کے لئے منصوبہ سازی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ شانگلہ میں ترقیاتی کام زور و شور کے ساتھ جاری ہیں جو اپوزیشن کو ہضم نہیں ہو رہا ہے۔ دریں اثنا صوبائی وزیر محنت شوکت یوسف زئی  نے پیر آباد بنجاڑ سر میں ایک طالب علم کے  بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی  ہے اور پولیس پر زور دیا ہے کہ وہ قاتلوں کی گرفتاری کے لئے فوری کاروائی کریں انہوں نے کہا کہ کسی کو شانگلہ کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ معصوم جان کے قاتلوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا انہوں نے کہا کہ غمزدہ خاندان کو بہت جلد انصاف دلایا جائیگا۔

مزید :

صفحہ اول -