قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کا یوم پیدائش‘ تقریبات شروع‘ جیالے پرجوش

قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کا یوم پیدائش‘ تقریبات شروع‘ جیالے پرجوش

  

ملتان‘ کوٹ ادو‘ راجن پور‘ ٹبہ سلطان پور (سٹی رپورٹر‘ تحصیل رپورٹر‘ سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی و سنٹرل ایگزیکٹو ممبر بیگم بیلم حسنین کھرل نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی طاقت سمیت جتنے تاریخ ساز کارنامے سرا انجام دیئے موجودہ حکومت سمیت کسی بھی حکمران نے نہیں دیئے اسلامک دشمن قوتوں نے شہید بھٹو کو پاکستان سمیت(بقیہ نمبر25صفحہ5پر)

 دنیا بھر کے مسلم ممالک کو جدا کردیا اسی طرح محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے بھی ملک وقوم کی خاطر قربانی دی بھٹو خاندان کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے انفارمیشن سیکریٹری ایم سلیم راجہ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک وقوم کی بقائکے لئے جو کردار ادا کیا اس کو رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیاجاسکے گا انشائاللہ بلاول بھٹو زرداری آئندہ وزیراعظم ہوں گے اور وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے ملک وقوم کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈی اے چوک پر پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے انفارمیشن سیکریٹریٹ میں ڈویژنل انفارمیشن سیکریٹری ایم سلیم راجہ کی جانب سے بانی پیپلز پارٹی شہید ذو الفقار علی بھٹو کی 93ویں سالگرہ کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب کے دوران کیا جس میں پارٹی رہنماؤں پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ونگ ساؤتھ پنجاب جنرل سیکریٹری صائمہ عامر خان ایڈووکیٹ، ضلعی صدر سحرش خان، ٹکٹ ہولڈر 217کلثوم ناز بلوچ اور ڈویژن عہدیدار سیکریٹری تعلقات عامہ میر احمد کامران مگسی، نائب صدر ملتان سٹی ملک اللہ بخش بھٹہ نے کہا کہ ملک کو آئین اور دستو ر شہید ذوالفقار علی بھٹو نے دیا جب بھی ملک کی سیاسی تاریخ لکھی جائے گی شہید ذوالفقار بھٹو، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا سنہری حروف میں نام لکھا جائے گاجبکہ تقریب میں سلیم شہزاد، رئیس الدین قریشی، ملک اللہ بخش بھٹہ، ظفر بھٹہ،حاجی محمد علی طاہر، شہباز ڈوگر، ممتاز نعیم، حاجی اکرم انصاری، خالد تھہیم، شعیب عطائکھوکھر، کوثر شاہین، اکبر عاربی،ممتاز نعیم، ارشد خان چغتائی، امیر علی قریشی، مس ناہید، اشفاق کھوکھر، ملک امجد،مس نور، حیدر خان سمیت دیگر جیالوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس موقع پر جئے بھٹو، بلاول بھٹو کے نعرے لگائے بیگم بیلم حسنین کھرل نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے نہ صرف عوام کو شعور دیا بلکہ غریب آدمی کو بنیادی انسانی سہولیات پہنچانے کے لئے عملی کردار ادا کیا یہی وجہ ہے کہ آج بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو پوری پاکستانی قوم کے دلوں میں بستے ہیں اور ان کی ملک وقوم کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہ کیاجاسکے گا ایم سلیم راجہ نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار پر آتے ہی غریب عوام سے جینے کا حق تک چھین لیا ہے آج غریب شہری دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا 93واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا، پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں تقریبات کا ہتمام کیا جائے گا اورکیک بھی کاٹے جائیں گے، کوٹ ادو میں پاکستان پیپلز پارٹی ڈی جی خان کے ڈویژنل صدر وامیدوار صوبائی اسمبلی میر آصف خان دستی کے زیر اہتمام نیو پیپلز سیکرٹریٹ نزد نعمت کدہ ہوٹل میں تقریب منعقد  ہوگی اور تقریب میں کیک بھی کاٹا جائے گا،اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی ڈی جی خان کے ڈویژنل صدر وامیدوار صوبائی اسمبلی میر آصف خان دستی نے کہا ہے کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی یوم ولادت کے حوالے سے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹومعمار پاکستان ہیں،جن کے ان گنت تاریخ ساز کارناموں پر قوم کو آج بھی ناز ہے،انہوں نے کہا کے شہید بھٹوکا راستہ حق کا راستہ ہے اور پارٹی کے نوجوان چیئر مین بلاول بھٹو نے شہید والدہ اور شہید نانا کا راستہ اختیار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اپنے نانا کی تصویر ہیں جو جرات مندی سے عوامی حقوق کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ گبول ہاؤس راجن پور میں قائد عوام کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں تقریب ہوئی‘ مہمان خصوصی خواجہ کلیم الدین کوریجہ چوہدری سرور عباس ڈپٹی جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب سردار ممتاز علی خان چانگ شریک ہوئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر نواب علی رضا خان خاکوانی نے کوآرڈینیٹر ملتان ڈویژن خواجہ محبوب عالم چوہدری ارشادانجم اورعامرخان چنگاری کے ہمرہ آ ج یوم پیدائش ذوالفقار علی بھٹو کے حوالے سے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیالوں کو عظیم قائد جنہوں نے غریب کے لیے روٹی کپڑا مکان کانعرہ لگایاکایوم پیدائش مبارک ہوانہوں نے کہاذوالفقارعلی بھٹووہ عظیم لیڈرہیں جوکہ ہمیشہ سے عوام کے دلوں میں تھے اور ہمیشہ رہینگے انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے بھٹوخاندان کے فرزند غریبوں کے دوست ذوالفقار علی بھٹو کی ولولہ انگیز قیادت ملک پاکستان پر ہمیشہ راج کرتی رہے گی اور آ نے والادورصرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی کاہے اس موقع پرحسن رضاخان خاکوانی،چوہدری زبیرکمبوہ،فیاض خان بلوچ خان علی گجرودیگردوست احباب بھی موجودتھے۔

یوم پیدائش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -