ملتان: متعدد میگا کرپشن سکینڈلز کی انکوائریاں مکمل‘ جلد اہم فیصلے

ملتان: متعدد میگا کرپشن سکینڈلز کی انکوائریاں مکمل‘ جلد اہم فیصلے

  

 ملتان (وقا ئع نگار) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے کہا کہ ملتان پی ایس ایل، احساس کفالت پروگرام اورمویشی منڈی کے قیام اور ہاس آفیسرز کی تنخواہوں  میں کروڑوں روپے کی خورد برد کے کیسز پر مقدمات درج کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں۔جبکہ سابق ایم این  اے مسلم لیگ نون غفار ڈوگر  کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کی ہوئی ہے۔ اینٹی کرپشن ملتان کی تحقیقات میں سابق کمشنرملتان شان الحق سمیت 14 ملوث افسران ملزم ہیں۔ان خیالات کا(بقیہ نمبر26صفحہ5پر)

 اظہار انہوں نے اپنے  ملتان دورے کے دوران اینٹی کرپشن ریجنل دفتر میں کیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے کہا کہ مقابلے کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرکے سروس کرنے والے ملازمین کیخلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔13 لاکھ روپے سے زائد کے چیک میں سابق کمشنر ملتان شان الحق کے دستخط میچ  کرگئے۔جس کے بعد وہ تفتیش کا حصہ بنے گے۔ ملتان کے متعدد میگا کرپشن سکینڈلز کی انکوائریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔جبکہ ملتان میں پاکستان کے سب سے بڑے قرنطینہ سنٹرکے قیام میں خورد برد کی انکوائری بھی جلد مکمل ہونے والی ہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے صحافیوں سے گفتگو کے کرتے ہوئے کہا پبلک سروس کمیشن سکینڈل میں گرفتار ملزمان نے مجموعی طور پر  اب تک 12 مختلف امتحانات کے پرچے فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔جن سے  تحقیقات جاری ہے۔ملزمان نے فی امیدوار سے 10 سے 12 لاکھ روے وصول کئے ہیں۔ملتان سمیت صوبہ بھر کے  ریجنل آفس اینٹی کرپشن افس کو تفتیش اور انکوائری مکمل کرنے کی مد ہونے والے اخراجات  کے فنڈز بھیجوا دیئے گئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ  پلی بارگین کا اینٹی کرپشن میں فی الحال کوئی وجود نہیں۔اس لئے ملزم کسی بھی رعایت کا مستحق نہیں ہے۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیوں کینسل کروانے کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا گیا ہے۔انکوائری  یا تفتیش میں کوئی بھی چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا۔صرف اور صرف میرٹ کو ترجیح دی جا رہی ہے۔اینٹی کرپشن کو  مین پاور کی کمی کا سامنا ہے۔جس کیلئے اقدامات کیئے جارہے ہیں۔19 انسپکٹروں  کو  واپس انکے محکمے میں بھیجا کر 23 نئے پولیس افسران کو منگوایا گیا ہے۔گوہر نفیس نے کہا مختلف شکایت پر  شجاع آباد روڈ کی تعمیر پر آنے والی لاگت سمیت دیگر متعلقہ دستاویزات کا ریکارڈ مرتب کرنے شروع کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے جانچ پڑتال کی جائے گی۔ ڈی جی خان و بہالپور ریجن کے ڈائریکٹرز کے دفاتر کا دورہ بھی کرنا ہے۔جہاں پر انکی کارکردگی کو مانیٹر کیا جانا ہے۔ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب نے مزید بتایا ہے کہ ملتان سمیت پنجاب بھر میں سرکاری اراضی پر قابضین کی نشاندہی کیلئے گرین بک سے رہنمائی لی جارہی ہے۔اکثر دیکھنے میں آیا ہے قابضین سے واگزار کروائی جانے والی اراضی پر کچھ روز بعد دوبارہ قبضہ ہوجاتا ہے۔جسکی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس آج بھی ملتان میں مصروف ترین دن گزارے گے۔اس کے علاوہ وہ کھلی کچہری بھی لگا کر سائلین کے مسائل سنے گے۔اور جنوبی پنجاب سکیرٹریٹ کے  افسران  سے ملاقات بھی کریں گے۔

اہم فیصلے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -