کھٹارہ بوگیوں میں سفر‘ مسافروں کا اللہ حافظ‘ حادثات بھی ڈبل

    کھٹارہ بوگیوں میں سفر‘ مسافروں کا اللہ حافظ‘ حادثات بھی ڈبل

  

ملتان (سٹی رپو رٹر)ریلوے میں سفری سہولیات نہ ہونے سے مسافر پریشان ہوگئے‘ ٹرینوں کی پرانی بوگیوں کی بہتری اور ضروری مرمت نظر انداز کردی گئی، ٹرینوں کی ضرورت کے مطابق ریلوے سامان کی لوکل خریداری پر پابندی ہونے کی وجہ سے ریلوے ملتان ڈویژنز کو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹرینوں میں خراب ہوجانے والے پرزہ جات کی(بقیہ نمبر29صفحہ5پر)

 فوری تبدیلی ناممکن ہو چکی ہے، جس سے ریلوے کارکردگی متاثر اور ٹرینیں خرابی کے باعث تاخیرکا شکار ہو رہی ہیں۔ دوسری جانب نئی ٹرینیں چلانے سے ریلوے مسائل میں اضافہ ہوا ہے، میانوالی ایکسپریس، کراچی میں دھابیجی ایکسپریس اور دیگر چھوٹے روٹ کی ٹرینیں ریلوے کے مزید خسارے کا سبب بن رہی ہیں۔ نئی ٹرینیں چلانے کے لیے پرانی بوگیوں کی تفصیلی مرمت پر توجہ دینے کی بجائے جلدبازی میں بوگیوں کی دیواروں اور فرش کی مرمت پر توجہ دی گئی مگر بوگیوں کی شکستہ چھتوں کی مرمت کو نظرانداز کر دیا گیا ہے، چھت پر بنے واٹر ٹینکس سے بہنے والے پانی کے روکنے پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے بوگیوں کی چھتوں سے پانی ٹپکنا معمول بن چکا ہے۔ ٹرینوں میں پرانی شکستہ بوگیوں اور لائٹس کی بندش سے مسافر کوفت کا شکار ہو رہے ہیں اور احتجاج معمول بن چکا ہے۔ مہنگے کرائے پر سفر کرنے والوں کو تو ریلوے سہولتیں دے رہی جا رہی ہیں مگر کم کرائے پر اکانومی کلاس میں سفر کرنے والے مسافروں کو ٹرینوں میں کوئی سہولت حاصل نہیں ہے۔ ریلوے سسٹم میں خامیوں اور ملازمین کی کوتاہیوں کے باعث ریلوے حادثات میں اضافہ ہو چکی ہے۔

اللہ حافظ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -