سردی: مختلف بیماریوں میں اضافہ‘ بچے بزرگ زیادہ متاثر‘ ہسپتالوں میں رش
ملتان (وقا ئع نگار) سردی کی شدت میں اضافہ سے مختلف بیماریاں بڑھ گئی ہیں۔اور ہسپتالوں میں مریضوں کی بڑی تعداد علاج کے لئے رجوع کررہی ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق نمونیہ،بخار، کھانسی،نزلہ،زکام میں مبتلا مریضوں کی تعداد بڑھی ہے۔ان امراض سے بلخصوص(بقیہ نمبر30صفحہ5پر)
بچے اور بزرگ زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔نشتر ہسپتال،چلڈرن کمپلیکس،شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال،سول ہسپتال و دیگر سرکاری ہسپتالوں کے شعبہ آوٹ ڈور،نجی ہسپتالوں،کلیکنس پر مریضوں کے رش میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق سردی میں مختلف امراض اور بیماریوں سے بچنے کے غیرضروی طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں۔سر،منہ ٹوپی،مفلر سے ڈھانپ کر،ہاتھوں پر دستانے،پاوں میں گرم جرابیں پہن کر باھر نکلیں۔گرم ملبوسات پہنیں۔ٹھنڈی،کھٹی اور بازاری اشیا نہ کھائیں۔
رش