ملتان: ڈسٹرکٹ بار الیکشن‘ 16 نشستوں پر 38 امیدوار آمنے سامنے

ملتان: ڈسٹرکٹ بار الیکشن‘ 16 نشستوں پر 38 امیدوار آمنے سامنے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خصوصی رپو رٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے 9 جنوری کو ہونے والے سالانہ انتخابات سال 2021 کے لئے 16 نشستوں پر 38 امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ گزشتہ روز کاغذات نامزدگی پر اعتراضات پر فیصلہ ہونا تھا تاہم کوئی اعتراض دائر نہیں ہوا جبکہ ایک امیدوار برائے مجلس عاملہ منظر بلال ملانہ نے کاغذات واپس لیے (بقیہ نمبر33صفحہ5پر)
ہیں۔ لسٹ کے مطابق صدرات کی نشست کے امیدواروں میں سید محمد یوسف اکبر نقوی، مختار احمد خان نیازی، رانا معراج خالد اور محمد وسیم خان بابر شامل ہیں۔جنرل سیکرٹری کے امیدواروں میں امیر احمد اعوان،    محمد وسیم خان، اسامہ بہادر خان، رانا غلام حسین اور چوہدری محمد ارشد صابر مئیو شامل ہیں۔نائب صدر کے امیدواروں میں سید اشتیاق شاہ اور میاں بشیر احمد، فنانس سیکرٹری کے لئے ذیشان نذر بھٹی، ملک عرفان ایوب بھٹہ، سید عرفان عباس نقوی اور چوہدری ذیشان مسعود مقابلے کی دوڑ میں شامل ہیں،لائبریری سیکرٹری کی نشست کے امیدواروں مسرت یاسمین، ملک راشد علی اور بلال شہباز خان بلوچ شامل ہیں۔جبکہ جوائنٹ  سیکرٹری کے ریحانہ ناز جٹ، ملک لیاقت علی سورو اور نگینہ مظفر ہراج سامنے آئے ہیں۔جبکہ مجلس عاملہ کی 10 نشستوں پر 17 امیدواروں تصور عباس صدیقی، علی یونس بخاری، پھول محمد سیال، جاوید اقبال ملک، سید محسن رضا گردیزی، میاں محمد عمران انصاری، سید ضیا حسین شاہ بخاری، ایم طیب ہاشمی، محمد فیاض، محمد ذولفقار علی، محمد مدثر بیگ، چوہدری شفیق احمد، احسان احمد خان، حبیب الرحمن خان، ملک پرویز اختر کاہیں، حافظ عبد الرف قادری اور غلام شبیر خان شامل ہیں۔
آمنے سامنے