ملتان: بار الیکشن‘ اخراجات کیلئے  6 لاکھ 5 ہزار روپے آمدن

  ملتان: بار الیکشن‘ اخراجات کیلئے  6 لاکھ 5 ہزار روپے آمدن

  

 ملتان (خصوصی رپو رٹر) ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان کو الیکشن اخراجات کے لئے امیدواروں کی جانب سے 6 لاکھ 5 ہزار روپے کی آمدن ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں الیکشن(بقیہ نمبر34صفحہ5پر)

 بورڈ کی جانب سے امیدواروں کو الیکشن اخراجات کے لئے زرِضمانت جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی جو صرف کاغذات واپس لینے کی صورت میں واپس کی جائے گی۔ اس ضمن میں گزشتہ روز صدارت کے عہدے پر 4 امیدواروں کی جانب سے 30 ہزار روپے فی کس کے مطابق ایک لاکھ 20 ہزار روپے، نائب صدر کے لئے 2 امیدواروں کی جانب سے 20 ہزار روپے فی کس کے مطابق 40 ہزار روپے، جنرل سیکرٹری کے عہدے پر 5 امیدواروں کی جانب سے 25 ہزار روپے فی کس کے مطابق ایک لاکھ 25 ہزار روپے، جوائنٹ سیکرٹری، لائبریری سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کے عہدوں پر 15 ہزار روپے فی کس کے مطابق ڈیڑھ لاکھ روپے اور ممبر مجلس عاملہ کی نشست پر 10 ہزار روپے فی کس کے مطابق ایک 70 ہزار روپے جمع کرائے گئے ہیں۔

آمدن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -