پی ٹی آئی حکومت کیخلاف تحریک میں مزید تیزی لائی جائیگی: سراج الحق 

  پی ٹی آئی حکومت کیخلاف تحریک میں مزید تیزی لائی جائیگی: سراج الحق 

  

 ملتان (سٹی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکو مت کے خلاف تحریک میں مزید تیزی لائی جائے گی  وقت آنے پر بڑے کارڈز شو کریں گے انتخابی اصلاحات کے لیے تجاویز تیار کریں گے اور اس پر تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت ہو گی الیکشن ریفارمز کے بغیر انتخابات ہوئے تو پھر احتجاج کرنا پڑے گا بیرونی دشمن کا مقابلہ کرناہے تو اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں مداخلت کے عمومی تاثر کو زائل کرنے (بقیہ نمبر41صفحہ5پر)

کے لیے ا قدامات کرنا ہونگے مسنگ پرسنز کا مسئلہ آج بھی اسی طرح ہے جیسے پہلے تھا  اربوں ڈالر قرض لیا جارہاہے  ان خیالات کا اظہار  مجلس شورٰی کے تین روزہ اجلاس کے اختتام پر منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم، نائب امیر لیاقت بلوچ، امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر وسطی پنجاب جاوید قصوری، ممبر صوبائی اسمبلی سندھ سید عبدالرشید بھی اس موقع پر موجود تھے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ مرکزی مجلس شوریٰ کے تمام اراکین کا یہ متفقہ فیصلہ تھاکہ تبدیلی کے نا م پر ڈھائی سال قبل لائی گئی پی ٹی آئی حکومت مکمل طور پر ہر میدان میں ناکام ہو گئی ہے  ملک مہنگائی اور بدانی کی آگ میں جل رہاہے۔ صدر پاکستان اور وزیراعظم کے دفاتر کے سامنے نوجوان کو شہید کردیا گیا  بلوچستان میں گیارہ غریب مزدوروں کو ذبح کیا گیا بے روزگاری عروج پر ہے صنعتی یونٹس بند ہو رہے ہیں ملک انارکی کی جانب بڑھ رہاہے  نیب کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہاہے  سو دن مانگے تھے لیکن 900 دن گزر گئے اور حالات بدسے بدترین ہوتے جارہے ہیں گلگت بلتستان میں بھی الیکشن سے قبل پی پی، نون لیگ کو مشورہ دیا تھاکہ وہ انتخابی اصلاحات کی بات کریں۔سینیٹر سراج الحق نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کو گیارہ سو ارب دینے کا وعدہ پورا نہیں ہوا۔قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے گیارہ سو ارب دینے کے وعدے بھی کاغذ ی ثابت ہوئے۔ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔ طلبہ کو یکساں نصاب دینے کا وعدہ پورا نہیں کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم میں کوئی فرق نہیں  انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ ظالم جاگیر دارانہ نظام کا خاتمہ ہو  حکومتی پالیسیوں کے خلاف 31 جنوری کو سرگودھا میں احتجاجی جلسہ اور 5 فروری کو کشمیر کے حوالے سے اسلام آباد میں مارچ کیا جائے گا۔ 

سراج الحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -