جسمانی‘ آئی ٹیسٹ‘ صوبہ بھر میں مسافر گاڑوں  کے ڈرائیورز کیلئے ایس او پیز بنانے کا فیصلہ

جسمانی‘ آئی ٹیسٹ‘ صوبہ بھر میں مسافر گاڑوں  کے ڈرائیورز کیلئے ایس او پیز ...

  

خانیوال (بیورونیوز)حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام سیکرٹری آر ٹی اے، ٹریفک پولیس کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ مسافر گاڑیوں کے ڈرائیور کے آئی ٹیسٹ کرانے کیساتھ (بقیہ نمبر1صفحہ5پر)

ساتھ ان کے فٹنس سرٹیفکیٹ بنوانے پر بھی توجہ دے اور تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے مالکان کو ہدایت جاری کریں کہ وہ اپنے ڈرائیوروں کے آئی ٹیسٹ اور جسمانی ٹیسٹ لازمی کراکر ڈرائیوروں کے پاس رکھیں تاکہ چیکنگ کی صورت میں کاغذات کیساتھ یہ ٹیسٹ بھی چیک کئے جاسکیں ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ حکومت نے ٹریفک حادثات کے پیش نظر کیا ہے اکثر ڈرائیور کی آنکھیں کمزور ہیں جو رات کے وقت میں حادثات کا موجب بنتی ہیں جس سے بھاری جانی ومالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -