میپکو: ڈیلی ویجز ملازمین کا مطالبات منظوری کیلئے احتجاج‘ روڈ بلاک

میپکو: ڈیلی ویجز ملازمین کا مطالبات منظوری کیلئے احتجاج‘ روڈ بلاک

  

ملتان(نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے میپکو کے ڈیلی ویجز ملازمین کے گزشتہ روز  احتجاج اور روڈ بلاک کرنے کا نوٹس لیا اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید کو احتجاج اور روڈ بلاک ختم کرانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابد فرید نے میپکو آفس پہنچ کر میپکو حکام سے ملاقات کی اور احتجاجی ملازمین کے مطالبات بھی سنے۔اس موقع پر اسسٹنٹ(بقیہ نمبر9صفحہ5پر)

 کمشنر سٹی نے احتجاجی ملازمین کو یقین دلایا کہ ان کے مطالبات سی ای او میپکو کو تحریری شکل میں پیش کئے جائیں گے اور مطالبات قواعد کے مطابق حل کئے جائیں گے۔اسسٹنٹ کمشنر کی یقینی دہانی پر ڈیلی ویجز ملازمین نے احتجاج اور روڈ بلاک ختم کرنے کا اعلان کیا۔ڈیلی ویجز ملازمین نے ان کے مسائل کے حل کے لئے کردار ادا کرنے پر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

روڈ بلاک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -