حلقہ کی ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش  کرینگے‘ چودھری افتخار نذیر‘ حاجی  عطاء الرحمن کا ظہرانے سے خطاب

  حلقہ کی ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش  کرینگے‘ چودھری افتخار نذیر‘ حاجی  عطاء ...

  

ٹھٹھہ صادق آباد(نمائندہ پاکستان) چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی دفاعی پیداوار چوہدری افتخار نذیر، رکن صوبائی اسمبلی جہانیاں حاجی عطا الرحمن کے اعزاز میں چک نمبر(بقیہ نمبر12صفحہ5پر)

 138 میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، تفصیل کے مطابق چک نمبر 138 دس آر کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی عبدالحمید دولیوالیہ کی طرف سے  چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی دفاعی پیداوار چوہدری افتخار نذیر، رکن صوبائی اسمبلی جہانیاں حاجی عطا الرحمن کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیاگیا،۔اس موقع پر چوہدری ہونس نمبردار، چوہدری مشتاق نمبردار،چوہدری مسعود آرائیں،پیر ببی شاہ،رانا غلام مرتضی،حاجی محمد شفیق، چوہدری عبدالخالق، چوہدری فاروق احمد، چوہدری نوید احمد دولیوالیہ، مِحمد عامر چوہدری، چوہدری محمد صدیق۔چوہدری تنویر احمد، عبدالعزیز، ابوبکر چوہدری، چوہدری ساجد، چوہدری سفیان، چوہدری آصف، ڈاکٹر محمد افضل، قاسم علی، آفتاب اقبال، راو معین موجود تھے، اس موقع پر ایم این اے چوہدری افتخار نذیر، ایم پی اے حاجی عطا الرحمن نے کہاکہ حلقہ میں گیس بجلی پانی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ہماری عوام خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے، عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

ظہرانہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -