شہری علاقے میں ہونیوالے ترقیاتی  کاموں کی نگرانی کریں‘ چودھری مسعود احمد

شہری علاقے میں ہونیوالے ترقیاتی  کاموں کی نگرانی کریں‘ چودھری مسعود احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لیاقت پور(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود احمد نے کہا ہے کہ تاجروں کا اتحاد علاقائی ترقی میں مثبت کردار ادا کرتا ہے شہری (بقیہ نمبر17صفحہ5پر)
اپنے علاقوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے معیار کی نگرانی کرے تو ایسے منصوبوں کی عمر بڑھ سکتی ہے مقامی بینکویٹ ہال میں جنرل مرچنٹس ایسوسی ایشن (آزادگروپ) لیاقت پور کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس فنڈز کی کمی اور اپنے ہی مقامی حکومتی ارکان اسمبلی کی مخالفت کی وجہ سے ترقیاتی منصوبوں بارے عوام سے کیئے گئے وعدے کلی طور پر پورے نہیں ہو پا رہے تھے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایم این اے اگر ان سے تعاون نہیں کر سکتے تو منصوبوں کی مخالفت بھی نہ کریں انہوں نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی سابق چیرمین میونسپل کمیٹی راشد رفیق چودھری نے کہا کہ چوہدری مسعود احمد ایم پی اے نے اللہ آباد ون وے روڈ کو اللہ والا چوک کچی منڈی سے بڑھا کر چوک فوارہ تک منظور کروا لیا ہے اور کوشش ہے کہ یہ سڑک گرڈ اسٹیشن تک جائے صدر تحصیل انجمن تاجران قاضی شہزاد نے مطالبہ کیا کہ لیاقت پور سے قلعہ دراوڑ تک کشادہ روڈ تعمیر کرائی جائے تاکہ چولستان کے عوام اور ان کی اجناس کو لیاقت پور شہر تک پہنچنے میں آسانی ہو تقریب میں چوہدری مسعود احمد، راشد رفیق چودھری، قاضی شہزاد احمد کے علاوہ صدر کیمسٹ ایسوسی ایشن چوہدری عبدالرزاق اور صدر پریس کلب وحید رشدی نے جنرل مرچنٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران اور ارکان مجلس عاملہ سے الگ الگ حلف لیا اسٹیج  سیکرٹری رانا محمد اسماعیل تھیتلاوت قرآن مجید کی سعادت عمران شاہین نے حاصل کی تقریب میں جنرل مرچنٹس ایسوسی ایشن کے ارکان اور دیگر تاجر تنظیموں کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مسعود احمد