حکومتی پالیسیوں سے معیشت تباہ‘ ناانصافی  اور ظلم پر خاموش نہیں رہیں گے‘ ذیشان اختر

  حکومتی پالیسیوں سے معیشت تباہ‘ ناانصافی  اور ظلم پر خاموش نہیں رہیں گے‘ ...

  

بہاولپور(بیورو رپورٹ‘ سٹی رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اخترنے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی جدو جہد کا بنیادی مقصد جاگیرداروں،(بقیہ نمبر21صفحہ5پر)

سرمایہ داروں اور استعمار کے نمائندوں سے عوام کو نجات دلانا ہے۔ فرد اور معاشرہ کی اصلاح کرکے پاکستان میں اس نظام کا قیام عمل لانا ہے جس کے لیے اس خطہ کے کروڑوں مسلمانوں نے جانوں و مال کی قربانی دی تھی۔ ملک پر قابض اشرافیہ نے پائیدار جمہوری اسلامی معاشرہ کے قیام کی ہمیشہ اور ہر طریقہ سے مخالفت کی ہے۔ سیاسی پارٹیوں اور آمروں نے اداروں کو مضبوط کرنے،تعلیم و صحت کے شعبوں کو مؤثر بنانے،معیشت کو اسلامی اصولوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔پی ٹی آئی جو گذشتہ اڑھائی برسوں سے حکومت میں ہے اب تک زراعت اور صنعت کی بہتری کے لیے، لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے اور انفراسٹرکچر کو مؤثر بنانے کے لیے کسی بڑے منصوبے کا آغاز نہیں کیا۔ لاکھوں بچے سکولوں سے باہر ہیں اسپتالوں میں مریضوں کے لیے بنیادی سہولتیں میسر نہیں۔ ملک کی ستر سے اسی فیصد آبادی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔کشمیر کا سودا کر دیا گیا۔ ہم اس نا انصافی اور ظلم کے نظام پر خاموش نہیں رہ سکتے۔

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -