بہاولپور‘ڈیرہ: فوڈ اتھارٹی ٹیمیں متحرک‘ ملاوٹ مافیا کا گھیرا تنگ‘ بھاری جرمانے

      بہاولپور‘ڈیرہ: فوڈ اتھارٹی ٹیمیں متحرک‘ ملاوٹ مافیا کا گھیرا تنگ‘ ...

  

ملتان‘ بہاولپور‘ ڈیرہ‘ خانقاہ شریف(سپیشل رپورٹر‘ بیورو رپورٹ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان‘ ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ‘ سٹی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بہاولپور ڈویژن کے مختلف اضلاع میں جعلساز، ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں‘ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 119فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران جعلسازی اور ملاوٹ کرنے پر 2 فوڈ یونٹس سیل جبکہ 92 کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ہیں۔(بقیہ نمبر14صفحہ5پر)

 تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے علاقے سمہ سٹہ میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے خفیہ اطلاع پر بائیو سپیڈ پرائیویٹ لیمیٹڈ پر چھاپہ مارا۔ دوران چیکنگ فیکٹری میں بار بار استعمال کیے گئے آئل کو دوبارہ معروف برانڈز کے نام پر پیک کیا جارہا تھا۔ مزید سپلائی کے لیے استعمال کی جانے والی گاڑی پر کوئی لیبلنگ یا کمپنی کا نام درج نہیں تھا۔ نامناسب سٹوریج اور ڈرمز پر لیبلنگ کی عدم موجودگی پائی گئی۔ دوران کارروائی 4,320 کلو استعمال شدہ کوکنگ آئل، 2,610 کلو اولین آئل، 800  کلو گلیسرین، 176 کلو ویجیٹیبل گھی، 1,200 ڈیزل ڈرمز اور 87 خالی ڈرمز ضبط کرلیے گئے۔ غیر قانونی طور پر ری پیکنگ کرنے پر بائیو ڈیزل فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ بہاولنگر میں الخیر ملک شا پ کو دودھ میں پانی اور ڈیٹر جنٹس کی ملاوٹ کرنے پر سربمہر کیا گیا۔ کیے گئے ٹیسٹ کے دوران دودھ میں ٹھوس پن اور غذائیت کی کمی پائی گئی۔ دوران چیکنگ ورکرز کے میڈیکل کی عدم موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔ کارروائی کے دوران 90 لٹر غیر معیاری دودھ تلف کر دیا گیا۔ مزید بہاولپور میں شاہین سویٹس پروڈکشن یونٹ کو مٹھائی کی تیاری میں ناقابل سراغ کلر، کھلا چاکلیٹ پاڈر، مربہ اور دیگر مضرصحت اجزا کی ملاوٹ کرنے پر 14 ہزار روپے جبکہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر خان بابا ہوٹل اینڈ باربی کیو اور بہاولنگر میں لجپال فرید دودھ دہی شاپ کو 10،10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ جبکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف بھر پور آپریشن کیاگیا پنجاب فوڈ اتھارٹی نے. چھ ماہ کے دوران 196کاروباری مراکز سیل کرنے کے ساتھ تین مقدمات درج کیے گئے. 68نمونے لینے کے ساتھ 312افراد کو 5292500 روپے جرمانہ عائد کیاگیا. 4349کاروباری مراکز اور اشیائے خوردو نوش کی تیاری کی جگہوں کا معائنہ کیا گیا. یہ بات ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں بتائی گئی. اجلاس میں بتایا گیاکہ جولائی سے دسمبر 2020تک محکمہ زراعت توسیع نے کھاد کے 97سیمپل لیے. ڈی ایف سی نے نومبر اور دسمبر میں آٹا کے 36نمونے لینے کے ساتھ غیر معیاری آٹا ثابت ہونے سات شوکاز او رچار وارننگ نوٹس جاری کرنے کے ساتھ 73166روپے جرمانہ عائد کیا. ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کی گئی کارروائی پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو کارکردگی مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی. انہوں نے کہاکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیاء کا معیار چیک کرنے کے ساتھ ملاوٹ مافیا پر کڑی نظر رکھیں ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں مکروہ دھندہ کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائیگا. انہوں نے کہاکہ جرمانوں کی بجائے مقدمات درج کر کے گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں. انہوں نے کہاکہ ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

ملاوٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -