حکومت علاقائی مسائل‘ پسماندگی ختم کرنے  کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ ملک واصف راں 

حکومت علاقائی مسائل‘ پسماندگی ختم کرنے  کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ ملک واصف ...

  

مخدوم رشید(نامہ نگار) حلقہ کے عوام کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے، کیونکہ میں عوامی مسائل کے حل کو سیاست نہیں بلکہ خدمت سمجھتا ہوں،ان خیالات کا اظہار ایم پی اے ملک واصف راں نے موضع اعظم ہانس(بقیہ نمبر20صفحہ5پر)

 ملک رمضان راں کے ڈیرے پر کیا، سینئر رہنما کارکن ملک رمضان راں نے ایم پی اے ملک واصف راں کو علاقائی سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل بارے بتایا، ایم پی اے ملک واصف راں نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کو گہری نظر سے دیکھ رہی ہے، حکومت ایسے اقدامات اٹھانا چاہتی ہے جس میں غریب عوام کو زیادہ فائدہ ہو نہ کہ ایسا طبقہ زیادہ فائدہ اٹھائے جو غریب دشمن ہو، انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ساری توجہ بنیادی مسائل اور ضروریات پر مرکوز کر رکھی ہے، اس دوران انہوں نے عوام سے علاقائی مسائل بارے بھی بات چیت کی اور انکے حل کے لیے دستیاب وسائل بروئے کار لانے کا مکمل ارادہ ظاہر کیا۔ 

واصف راں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -