نشتر ہسپتال میں توڑ پھوڑ‘ دو نامزد سمیت 15 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج
ملتان (وقا ئع نگار) ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر شاہد بخاری نے کینٹ پولیس کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ گزشتہ روز مریضہ شریفاں مائی جو نشتر ہسپتال (بقیہ نمبر16صفحہ5پر)
کورونا وارڈ نمبر بارہ میں داخل ہوئی جو آئی سی یو میں سفٹ کی گئی جس کو بعد ازاں وارڈنمبر اٹھائیس منتقل کیا گیا تو مریضہ کہ طبی موت واقع ہوگئی جس کے لواحقین فیصل،نعیم اپنے سے دس سے پندرہ نامعلوم افراد کے ہمراہ سٹافز پر دھاوابول دیا وارڈ کی توڑ پھوڑ کی،اور باہر ہوائی فائرنگ شروع کرتے ہوئے عملہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
مقدمہ درج