دھاندلی کیخلاف بات کر نیوالی اپوزیشن اوپن بیلٹ الیکشن نہیں چاہتی، فیصل جاوید
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ سینٹ انتخابات میں خریدو فروخت کرپشن ہے، دھاندلی کے خلاف بات کر نے والی اپوزیشن اوپن بیلٹ کے خلاف ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان دنیا ئے کرکٹ میں نیوٹرل ایمپائر لائے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے الیکشن کی شفافیت کیلئے دھرنا دیا،اپوزیشن والے الیکشن میں دھاندلی کی باتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن دھاندلی کی بات کرتی لیکن اوپن بیلٹ کے خلاف ہے،ہم الیکشن میں شفافیت چاہتے ہیں۔
سینیٹر فیصل جاوید