نیوزی لینڈ نے 659 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی ، 362 رنز کی برتری 

نیوزی لینڈ نے 659 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی ، 362 رنز کی برتری 
نیوزی لینڈ نے 659 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی ، 362 رنز کی برتری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرائسٹ چرچ(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیوزی لینڈ نے دوسرے میچ کی پہلی اننگز 6 وکٹوں کے نقصان پر659 بنا کر ڈکلیئر کر دی ہے ، ن نیوزی لینڈ کو پاکستان پر 362 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور ہنری نکلز کے درمیان تاریخی 369 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی ، کپتان اکیلے ہی 238 رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط کر گئے جبکہ ہنری نے 157 رنز کی اننگ کھیل کرمیچ کو ناقابل تسخیر بنا دیا ۔
ان کے علاوہ اوپننگ پر آنے والے ٹام لتھام نے 33 بلینڈل نے 16 ، راس ٹیلر نے 12 اور واٹلنگ نے 7 رنز بنائے ۔مچل 102 رنز اور جیمی سن 30 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔پاکستان نے آغاز اچھا کیا اور 52 رنز پر میزبان ٹیم کی دو وکٹیں گرا دیں اور اس کے بعد تیسری وکٹ 71 رنز پر راس ٹیلر کی گری لیکن تین وکٹیں گنوا نے کے بعد نیوزی لینڈ نے پوزیشن اپنے کنٹرول میں کر لی ۔پاکستانی باولرز میں سے شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اور محمد عباس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ،جس پر پاکستان کی پوری ٹیم 297 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تھی اور ہمیشہ کی طرح اوپننگ فلاپ رہی ، پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 93 سکور اظہر علی نے بنائے جبکہ ان کے بعد دوسرے نمبر پر بہترین کارکردگی کپتان محمدرضوان نے 61 رنز بنا کر دکھائی۔فہیم اشرف 48 اور ظفر گوہر 34 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

مزید :

اہم خبریں -کھیل -