براڈ شیٹ کیس کے فیصلے پر نوازشریف کا موقف بھی آگیا

 براڈ شیٹ کیس کے فیصلے پر نوازشریف کا موقف بھی آگیا
 براڈ شیٹ کیس کے فیصلے پر نوازشریف کا موقف بھی آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مجتبیٰ علی شاہ )  براڈ شیٹ کیس کے فیصلے  پر لندن میں موجود سابق وزیراعظم نواز شریف کاموقف بھی آگیا اور کہا کہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا، ہمارے خلاف مہم 
چلانے والوں کو لندن کی ہائیکورٹ نے بے نقاب کردیا ۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ براڈ شیٹ کیس  کا فیصلہ شریف فیملی کی فتح ہے ،اللہ نے بے گناہ ثابت کیا ،جو زیادتی اور ظلم ہمارے ساتھ ہوا اس کا جواب برطانوی ہائی کورٹ سے ملا ہے۔ نوازشریف  کا کہنا تھا کہ ہم سے تو کچھ نہ نکلا، الٹا لینے کے دینے پڑ گئے،  تیس ملین ڈالر نیب کے براڈشیٹ کو ادا کئے، کس لئے پاکستان کا پیسہ ضائع کیا گیا؟

سابق وزیراعظم کا کہناتھاکہ  یہ پیسہ پاکستان کے غریب عوام کی کمائی تھی، جو بھی اس کا ذمہ دار ہے انکے خلاف کیسز بننے چاہئیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ  آپ کا پاسپورٹ کینسل کیا جا رہا ہے، یہ معاملے بہت پیچھے رہ گئے ہیں جس پر  نوازشریف نے  جواب  دیا کہ  پاسپورٹ کینسل، انکو ایسی باتیں کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔ ملک میرا ہے، پاکستان میرا ہے، پاسپورٹ کے یہ مالک ہیں؟ 

مزید :

برطانیہ -