ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر بے نقاب ہو چکے، وزیراعلیٰ پنجاب

ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر بے نقاب ہو چکے، وزیراعلیٰ ...
ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر بے نقاب ہو چکے، وزیراعلیٰ پنجاب

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر بے نقاب ہو چکے ہیں، یہاں صرف خدمت کی سیاست ہی چلے گی، اپوزیشن میں استعفے دینے اور لانگ مارچ کرنے کی ہمت ہے نہ حوصلہ،

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انتشار کی سیاست کو عوام نے یکسر رد کر دیا، ملک کی ترقی کو روکنے کی ہر کوشش ناکام رہے گی۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت کو 5 برس کا مینڈیٹ ملا ہے، حکومت مدت پوری کرے گی، سازشی عناصر پہلے کی طرح روتے رہیں گے، منفی سیاست کا جواب ہمیشہ عوامی خدمت سے دیا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -