پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس ، نوازشریف کی جائیدادیں قرق کرکے رپورٹ پیش کرنے کاحکم 

پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس ، نوازشریف کی جائیدادیں قرق کرکے رپورٹ پیش کرنے کاحکم 
پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس ، نوازشریف کی جائیدادیں قرق کرکے رپورٹ پیش کرنے کاحکم 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نوازشریف کی جائیدادوں کو قرق کرکے آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیدیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں نوازشریف ودیگرکیخلاف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس پرسماعت کے دوران تفتیشی نے کہاکہ نوازشریف کی جائیدادیں قرق کرنے کامرحلہ جاری ہے،مہلت دی جائے،تفتیشی افسرکی استدعاپرنوازشریف کی جائیدادقرق کرنے کی مہلت دیدی،عدالت نے دیگرملزمان کوریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنےکاحکم دیتے ہوئے سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ عدالت نوازشریف کوپیش نہ ہونے پراشتہاری قراردے چکی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -