متنازعہ فلم پر پابندی تب لگائیں گے جب پاکستان میں ریلیز ہوگی، اسلام آبادہائیکورٹ

متنازعہ فلم پر پابندی تب لگائیں گے جب پاکستان میں ریلیز ہوگی، اسلام ...
متنازعہ فلم پر پابندی تب لگائیں گے جب پاکستان میں ریلیز ہوگی، اسلام آبادہائیکورٹ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)گستاخانہ فلم کی ریلیز کیخلاف درخواست پراسلام آبادہائیکورٹ نے کہاہے کہ متنازعہ فلم پر پابندی تب لگائیں گے جب پاکستان میں ریلیز ہوگی۔عدالت نے پی ٹی اے کی طرف سے اقدامات کی مکمل رپورٹ طلب کرلی، پی ٹی اے سے سوشل میڈیا رولز بھی طلب کر لئے گئے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں گستاخانہ فلم کی ریلیز کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،پی ٹی اے حکام نے کہاکہ کوشش کررہے ہیں کہ یوٹیوب پاکستان میں دفتر کھولے،عدالت نے کہاکہ اچھا ہو گا تمام سوشل میڈیا سائٹس کے پاکستان میں دفاتر کھل جائیں ،پاکستان میں دفاتر ہوں گے تو ہم ان سے جواب بھی طلب کر سکیں گے،متنازعہ فلم پر پابندی تب لگائیں گے جب پاکستان میں ریلیز ہوگی،جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ فلم انٹرنیٹ پر ہے تو اس کا وزارت اطلاعات سے تعلق نہیں بنتا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -