سپریم کورٹ کاکرک میں جلائی گئی سمادھی کی 2 ہفتے میں بحالی شروع کرنے کاحکم 

سپریم کورٹ کاکرک میں جلائی گئی سمادھی کی 2 ہفتے میں بحالی شروع کرنے کاحکم 
سپریم کورٹ کاکرک میں جلائی گئی سمادھی کی 2 ہفتے میں بحالی شروع کرنے کاحکم 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے کرک میں جلائی گئی سمادھی کی 2 ہفتے میں بحالی شروع کرنے کاحکم دیتے ہوئے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سے تمام مندروں کی تفصیلات طلب کرلیں،سپریم کورٹ نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی سرزنش کردی،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ متروکہ املاک بورڈ کے افسران صرف پیسہ بنا رہے ہیں ،جس سے دل کرتا ہے زمین واپس اور جسے دل کرتا ہے دے دیتے ہیں ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کرک واقعہ سے متعلق ازخودنوٹس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ افسوسناک واقعہ ہوا،حملہ آورہرچیزتباہ کرتے رہے،چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ پولیس نے ہجوم کواندرجانے کی اجازت کیسے دی؟۔

عدالت نے کہاکہ پولیس کاکام قانون کی عملداری ہے،حکومتی رٹ برقراررہنی چاہئے،ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے کہاکہ پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی،عدالت نے کہاکہ پولیس کاموقف ہے خون خرابے کے باعث اہلکارخاموش کھڑے رہے۔

ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے کہاکہ ملزم کوگرفتارکرلیا،خیبرپختونخواپولیس نے کہاکہ غفلت برتنے والے اہلکاروں کومعطل کردیا، غفلت برتنے والے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج ہوگا۔

 چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ سمادھی کو بحال کرنے کے اخراجات کون برداشت کرےگا؟،ملزم کچھ روزمیں ضمانت لے کرباہرآجائے گا،پولیس اہلکاروں کی معطلی سے کیاہوگا،انہیں تنخواہ ملتی رہے گی،جن لوگوں نے یہ سب کچھ کیاان سے رقم وصول کی جائے،ذمہ داروں کی جیب سے پیسہ نکالیں گے توانہیں احساس ہوگا۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ سمادھی کی ویڈیوسے دنیامیں پاکستان کاکیاتاثرگیا؟،سمادھی کی بحالی کی رقم ملزم اوراس کے گینگ سے وصول کریں،چیف سیکرٹری نے کہاکہ سمادھی کی بحالی حکومتی اخراجات سے کی جائےگی،ذمہ داروں سے بحالی کی رقم وصول کریں گے۔

چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ واقعہ سے پہلے پولیس کی انٹیلی جنس کہاں تھی؟،چیف سیکرٹری نے کہاکہ سمادھی پر 100 پولیس اہلکاروں کی نئی نفری تعینات کردی،ہندوسمادھی کودوبارہ بحال کریں گے۔

شعیب سڈل نے کہاکہ سمادھی کے اطراف متروکہ وقف املاک کوتحویل میں لیناچاہئے،رمیش کمار نے کہاکہ پاکستان میں متروکہ وقف املاک کاچیئرمین ہندونہیں،مسلمان ہوتاہے، عدالت نے کہاکہ متروکہ املاک کے پاس بڑی عمارتیں بنانے کیلئے پیسہ ہے،اصل کام کیلئے نہیں،چیئرمین اقلیتی کمیشن نے کہاکہ امیدکرتے ہیں ملزم کی جلدضمانت نہیں ہوگی۔

سپریم کورٹ نے کرک میں جلائی گئی سمادھی کی 2 ہفتے میں بحالی شروع کرنے کاحکم دیتے ہوئے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سے تمام مندروں کی تفصیلات طلب کرلیں،عدالت نے کہاکہ عدالت نے کہاکہ بتایاجائے کل کتنے مندر ہیں اور فعال کتنے ہیں ۔ عدالت نے متروکہ املاک پر قبضے اور تجاوزات کی تفصیلات بھی 2 ہفتے میں پیش کرنے کاحکم دیدیا،عدالت نے کہاکہ عدالتوں میں موجود مقدمات کی تفصیلات بھی پیش کریں ۔

سپریم کورٹ نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی سرزنش کردی،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ متروکہ املاک بورڈ کے افسران صرف پیسہ بنا رہے ہیں ،جس سے دل کرتا ہے زمین واپس اور جسے دل کرتا ہے دے دیتے ہیں ،عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کردی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -