بالی ووڈ کے معروف مسلم ڈائریکٹر نے شادی کرلی، بیگم کی تصویر دکھانے سے گریز
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور فلم ’سلطان‘ کے ہدایت کار علی عباس ظفر نے شادی کرلی۔
بالی ووڈ کے کامیاب ہدایت کار علی عباس ظفر رشتہ اذدواج میں منسلک ہوگئے ہیں اور اس کا اعلان انہوں نے خود ہی انسٹاگرام پر اپنی دلہن کے ساتھ تصویر پوسٹ کرکے کیا۔
علی عباس ظفر نے بیگم کا ہاتھ تھامے تصویر پوسٹ کی ہے جس پر لکھا ہے ’بسم اللہ‘ تاہم تصویر میں واضح نہیں کہ ان کی دلہن کون ہیں۔
View this post on Instagram
علی عباس ظفر نے شادی کرلی تاہم اہلیہ کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں دی ہیں۔ہدایت کار کی پوسٹ پر نامور اداکاروں کی جانب سے مبارکباد اور نئی زندگی کیلئے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ ہدایت کار علی ظفر نے کئی سپر ہٹ فلموں کی ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دیے ہیں جن میں ’میرے برادر کی دلہن‘، ’غنڈے‘، ’سلطان‘، ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور ’بھارت‘ شامل ہیں۔