انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے محمد عامر کی ایسی تصاویر وائرل ہو گئیں کہ آپ بھی دیکھ کر خوش ہو جائیں

انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے محمد عامر کی ایسی تصاویر وائرل ہو گئیں ...
انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے محمد عامر کی ایسی تصاویر وائرل ہو گئیں کہ آپ بھی دیکھ کر خوش ہو جائیں
سورس: Instagram

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حال ہی میں پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بیٹیوں کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق محمد عامر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دونوں بیٹیوں کی ایک ہی انداز میں تصویر شیئر کرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار کیا ہے۔ محمد عامر نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ جو تصویر شیئر کی اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں بیٹیاں اپنے والد کے سینے پرسو رہی ہیں۔

محمد عامر کی تصاویر کو ان کے اکاﺅنٹس پر ہزاروں لوگ پسند کرچکے ہیں جبکہ فاسٹ باﺅلر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ محمد عامر نے گزشتہ سال دسمبر میں مصباح الحق اور وقار یونس پر سنگین الزامات لگانے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

مزید :

کھیل -