واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانہ عارضی طور پر بند کردیا گیا

واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانہ عارضی طور پر بند کردیا گیا
واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانہ عارضی طور پر بند کردیا گیا
سورس: Wikipedia

  

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکا میں کورونا کیسز کے ممکنہ پھیلا کے خطرات کے پیش نظر واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانہ بند کر دیا تاہم ویزہ یا پاسپورٹ کیلئے آن لائن سروس کھلی رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز کے ممکنہ پھیلا کے پیش نظر واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانہ بند کر دیا گیا ، ترجمان پاکستانی سفارتخانہ نے کہا پاکستانی سفارتخانہ آئندہ 3روز 4 سے 6 جنوری تک بند رہے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سفارتخانہ کوجراثیم کش اسپرے کرنے کے بعد کھول دیا جائے گا، 3 روز تک قونصلر سروسز بھی بند رہیں گی۔ پاکستانی سفارتخانہ نے مزید کہا کہ سفارتخانے کے تمام عملے کا کورونا ٹیسٹ کرایا جائے گا تاہم ویزہ یا پاسپورٹ کیلئے آن لائن سروس کھلی رہے گی۔

مزید :

بین الاقوامی -