’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کا چائلڈ سٹار دولہا بن گیا، اب دولہا دلہن کیسے دکھتے ہیں؟ تصاویر وائرل

’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کا چائلڈ سٹار دولہا بن گیا، اب دولہا دلہن کیسے دکھتے ہیں؟ ...
’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کا چائلڈ سٹار دولہا بن گیا، اب دولہا دلہن کیسے دکھتے ہیں؟ تصاویر وائرل
سورس: Instagram/parzaan.dastur

  

ممبئی (ویب ڈیسک) 1998ءکی سپر ہٹ بالی ووڈ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے چائلڈ اسٹار پرزان دستور نے اپنی دوست ڈیلنا شیروف سے شادی کرلی۔

پرزان کی جانب سے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی متعدد تصاویر پوسٹ کی گئی تھیں اور اب ان کے ایک دوست نے بھی ان کی شادی کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ روایتی پارسی دولہا کے لباس میں ملبوس ہیں۔

خیال رہے کہ ممبئی کے پارسی خاندان سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ پرزان نے کئی فلموں میں کام کیا تاہم انہیں 1998 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان اور کاجول کی سپر ہٹ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ سے بے پناہ مقبولیت ملی۔

اس فلم میں پرزان نے ایک کم گو سکھ بچے کا کردار ادا کیا تھا جسے مداحوں نے خوب پسند کیا تھا۔

مزید :

تفریح -