ڈاکٹر ماہا مبینہ خودکشی کیس ، تفتیشی افسرکوحتمی چالان پیش کرنے کی مہلت 

ڈاکٹر ماہا مبینہ خودکشی کیس ، تفتیشی افسرکوحتمی چالان پیش کرنے کی مہلت 
ڈاکٹر ماہا مبینہ خودکشی کیس ، تفتیشی افسرکوحتمی چالان پیش کرنے کی مہلت 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کی مقامی عدالت نے ڈاکٹر ماہا مبینہ خودکشی کیس میں تفتیشی افسرکوحتمی چالان پیش کرنے کی مہلت دےدی۔

نجی ٹی وی دنیانیوزکے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں ڈاکٹر ماہا مبینہ خودکشی کیس کی سماعت ہوئی،کیس کے3 ملزمان ڈی این اے سیمپل دینے سے گریزاں ہیں،تفتیشی افسر نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

تفتیشی افسر نے حتمی چالان جمع کرانے کیلئے ایک بارپھرمہلت طلب کرلی ،عدالت نے تفتیشی افسرکوحتمی چالان پیش کرنے کی مہلت دے دی،عدالت نے تفتیشی افسرسے 5 روزمیں حتمی چالان طلب کرلیا۔تفتیشی افسر نے کہاکہ کیس میں 3 ملزمان کاتاحال ڈی این اے نہ ہوسکا ،ملزمان کاڈی این اے کرانے کابعدحتمی چالان پیش کریں گے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -