ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس ،رکن قومی اسمبلی عالم داد لالیکا کیخلاف سماعت2 فروری تک ملتوی 

ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس ،رکن قومی اسمبلی عالم داد لالیکا کیخلاف سماعت2 ...
ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس ،رکن قومی اسمبلی عالم داد لالیکا کیخلاف سماعت2 فروری تک ملتوی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی عالم داد لالیکا کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت2 فروری تک ملتوی کردی۔

الیکشن کمیشن میں رکن قومی اسمبلی عالم داد لالیکا کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،ممبرالیکشن کمیشن الطاف ابراہیم نے کہاکہ کیس اتنا بڑا نہیں آپ خود پیش ہوکر وقت ضائع نہ کریں،ہم فیصلہ لے سکتے ہیں نہیں چاہتے آپ کسی مشکل میں پڑیں۔

 ممبر الیکشن کمیشن ارشاد قیصرنے کہاکہ آپ قانون بناتے ہیں،معلوم ہونا چاہیے کونسا دروازہ کھٹکانا ہے،عالم دادلالیکا نے استدعا کی کہ 26 جنوری کوہائی کورٹ کیس کی سماعت ہے مہلت دی جائے ،الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت 2 فروری تک ملتوی کر دی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -