سانحہ مچھ، ایک خاندان جس میں میتیں دفنانے کیلئے کوئی مرد نہیں بچا

سانحہ مچھ، ایک خاندان جس میں میتیں دفنانے کیلئے کوئی مرد نہیں بچا
سانحہ مچھ، ایک خاندان جس میں میتیں دفنانے کیلئے کوئی مرد نہیں بچا
سورس: Twitter/@MuntazreMahdi

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع مچ میں دہشتگردوں کے حملے میں مارے جانے والے افراد میں ایک ہی خاندان کے 5افراد بھی شامل ہیں ، اس خاندان میں میت کو کاندھا دینے والا کوئی مرد نہیں بچا۔ ان پانچ افراد کی میتوں سمیت دھرنے میں شامل معصومہ یعقوب علی نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے اکلوتے بھائی سمیت ان کے خاندان کے پانچ افراد کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اگر کسی کو کربلا کا منظر دیکھنا ہے تو وہ میرے خاندان کو دیکھ لے۔ ہمارے خاندان میں جنازہ اٹھانے والا کوئی مرد نہیں بچا۔ جس کے بعد ہم چھ بہنوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنے بھائی اور اپنے رشتہ داروں کے جنازے خود اٹھائیں گے۔