چوہدری نثار علی دوبارہ سیاست میں متحرک

چوہدری نثار علی دوبارہ سیاست میں متحرک
چوہدری نثار علی دوبارہ سیاست میں متحرک

  

لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی دوبارہ سیاست میں متحرک ہوگئے، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی اور فنکشنل لیگ کے رہنماءمحمد علی درانی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، ملکی سیاست میں محاذ آرائی ، اپوزیشن تحریک اور گرینڈ ڈائیلاگ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی اورمسلم لیگ فنکشنل کے رہنماءمحمد علی درانی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں سیاسی محاذ آرائی ، اپوزیشن تحریک اور گرینڈ ڈائیلاگ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ، محمد علی درانی قومی سطح کے ڈائیلاگ کیلئے اس سے قبل اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے بھی جیل میں مل چکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -