بینک الحبیب کے چیئرمین انتقال کر گئے

بینک الحبیب کے چیئرمین انتقال کر گئے
بینک الحبیب کے چیئرمین انتقال کر گئے

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف کاروباری شخصیت اور بینک الحبیب کے چیئرمین انتقال کر گئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق حبیب دائود حبیب ( ایچ ڈی حبیب) کا انتقال لندن میں ہوا اور وہیں پر ہی ان کی تدفین ہوگی  تاہم تدفین اور نماز جنازہ کے بارے میں وقت اور تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا۔ 

کمیونٹی کی طرف سے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اپیل کی گئی ہے ۔

مزید :

قومی -برطانیہ -