وسیم اکرم شہ بالاکب بنے تھے؟ بچپن کی نایاب تصویر شیئر کر دی

وسیم اکرم شہ بالاکب بنے تھے؟ بچپن کی نایاب تصویر شیئر کر دی
وسیم اکرم شہ بالاکب بنے تھے؟ بچپن کی نایاب تصویر شیئر کر دی
سورس: Instagram

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیا بھر میں سوئنگ کے سلطان کے لقب سے مشہور وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر اپنی وہ تصویر شیئر کردی جب وہ ایک شادی میں شہ بالابنے تھے۔

تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماضی کی اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے جو انہیں ان کی والدہ نے بھیجی ہے۔ مذکورہ تصویر میں وسیم اکرم دولہے کے ساتھ شہ بالابنے بیٹھے ہیں جبکہ تصویر میں ان کی عمر بھی کافی کم ہے۔ 

وسیم اکرم نے ماضی کی یہ یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ’یہ تصویر میرے ماموں کی شادی کی تقریب کی ہے جو میری والدہ نے بھیجی ہے۔ اگر مجھے صحیح طریقے سے یاد ہے تو مجھے تمام نقد رقم اپنے پاس رکھنے کی ضرورت تھی اور گھڑ سواری بھی شامل تھی، یہ وہ وقت تھا جب میں پہلی بار شہ بالابنا تھا۔‘ 

سابق کرکٹر نے 12 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی یہ تصویر شیئر کی ہے جسے صارفین کی جانب سے اس قدر پسند کیا جارہا ہے کہ اب تک ان کی پوسٹ پر 16 ہزار سے زائد لائکس آ چکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید :

کھیل -