مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی موسیٰ خان کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر 

مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی موسیٰ خان کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس ...
مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی موسیٰ خان کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر 

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب خیبرپختونخوا نے سابق ڈی ایف او موسیٰ خان کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق نیب خیبرپختونخوا نے مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی موسیٰ خان کےخلاف تحقیقات مکمل کرلیں اور سابق ڈی ایف او موسیٰ کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا، ریفرنس میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ موسیٰ خان نے بیٹے اور بھتیجے کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا،سابق ڈسٹرکٹ فارسٹ افسر موسیٰ خان نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے، موسیٰ خان اور دیگر ملزمان نے مختلف پراجیکٹس میں بھی خوردبرد کیا۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -