نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز میں رنز کا پہاڑ، ٹرننگ پوائنٹ کیا تھا؟ ظفر گوہر نے بتا دیا

نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز میں رنز کا پہاڑ، ٹرننگ پوائنٹ کیا تھا؟ ظفر گوہر نے ...
نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز میں رنز کا پہاڑ، ٹرننگ پوائنٹ کیا تھا؟ ظفر گوہر نے بتا دیا
سورس: Twitter

  

کرائسٹ چرچ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر ظفر گوہر نے کہا ہے کہ فاسٹ باﺅلرز نے بہت محنت کی مگر ڈراپ کیچز مہنگے پڑے، ٹرننگ پوائنٹ وہی تھا جب ہنری نکولس نو بال پر کیچ ہوئے۔ 

تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ظفر گوہر نے کہا کہ قومی فاسٹ باﺅلرز نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی اننگز عمدہ کارکردگی دکھانے کیلئے بہت سخت محنت کی تاہم ڈراپ کیچز خاصے مہنگے ثابت ہوئے۔ 

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں کیچ ڈراپ بھی ہوتے ہیں اور اچھے کیچ پکڑے بھی جاتے ہیں لیکن اگر کرائسٹ چرچ میں جاری ٹیسٹ میچ میں نیوز لینڈ کی پہلی اننگز کی بات کی جائے تو اس میں ٹرننگ پوائنٹ وہی تھا جب ہنری نکولس نو بال پر کیچ ہوئے اور نئی زندگی ملنے کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے سنچری سکور کر دی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن اب اس قابل ہے کہ ہم بڑا ٹوٹل کرسکتے ہیں، ہمیں صرف لمبی اننگز اور کچھ پارٹنر شپ کی ضرورت ہے اور اگر ایسا ہو گیا تو نیوزی لینڈ کو ٹف ٹائم دیں گے، میرا کردار آل راؤنڈر کا ہے اور اسے بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ 

مزید :

کھیل -